Friday 25 March 2022

تو مجھے کس کے بنانے کو مٹا بیٹھا ہے

 تُو مجھے کس کے بنانے کو مٹا بیٹھا ہے

میں کوئی غم تو نہیں تھا جسے کھا بیٹھا ہے

بات کچھ خاک نہیں تھی جو اڑائی تُو نے

تیر کچھ عیب نہیں تھا جو لگا بیٹھا ہے

میل کچھ کھیل نہیں تھا جو بگاڑا تُو نے

ربط کچھ رسم نہیں تھا جو گھٹا بیٹھا ہے

آنکھ کچھ بات نہیں تھی جو جھکائی تُو نے

رُخ کوئی راز نہیں تھا جو چھپا بیٹھا ہے

نام ارمان نہیں تھا جو نکالا تُو نے

عشق افواہ نہیں تھا جو اُڑا بیٹھا ہے

لاگ کچھ آگ نہیں تھی جو لگا دی تُو نے

دل کوئی گھر تو نہیں تھا جو جلا بیٹھا ہے

رسم کاوش تو نہیں تھی جو مٹا دی تُو نے

ہاتھ پردہ تو نہیں تھا جو اٹھا بیٹھا ہے


مضطر خیر آبادی

No comments:

Post a Comment