Saturday 26 March 2022

جو ماہر تھے کسی فن کے وہی بے کار بیٹھے ہیں

 جو ماہر تھے کسی فن کے وہی بے کار بیٹھے ہیں

جو تھے بے کار ہر فن میں بنے فنکار بیٹھے ہیں

نہیں آتا جہاں میں اب عصا لے کر کوئی موسیٰ

ہزاروں اب تو یاں فرعون کے اوتار بیٹھے ہیں

نہ ہی اب ٹھنڈی ہوتی ہے نہ ہی گلزار بنتی ہے

زمانے بھر کے کافر دہکا کے انگار بیٹھے ہیں

اے لوگو ناچنے کو اب بھی جی کرتا ہے جلسے میں

ادھر تو لوگ پتھر پکڑے اب تیار بیٹھے ہیں

گراتے ہیں یہ مسجد اور بناتے ہیں یہ بت مندر

چلے آؤ اے سلطاں تم یاں آزر یار بیٹھے ہیں

جو ڈالر لیتے ہیں اور بیچتے ہیں قوم کی بیٹی

مِرے اس ملک میں ایسے سپہ سالار بیٹھے ہیں

ستاروں پر نطر رکھتا ہے یورپ کا جو بچہ ہے

ہمارے ہاں سجائے بچے سب دربار بیٹھے ہیں


امیر فاروق آبادی

No comments:

Post a Comment