رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
تمہاری موجودگی میں ہم
کسی دوسرے ماہتاب کی کھوج میں
سرگرداں سبھی ماہرِ فلکیات کو
عمر قید سنانے کا
عالمی آرڈیننس پاس کرتے ہیں
تمہارے چہرے پہ پھیلے رنگ
کسی بھی مقدس تہوار سے
کہیں زیادہ جاں فِزا ہیں
ذیشان راٹھور
No comments:
Post a Comment