Monday, 2 May 2022

ہوں بہت دور تو اب دور ہی رہنے دو مجھے

 ہوں بہت دور تو اب دور ہی رہنے دو مجھے

ہوں میں رنجور تو رنجور ہی رہنے دو مجھے

چھوڑ آیا ہوں میں دنیا کو تمہاری خاطر

ہوں میں مہجور تو مہجور ہی رہنے دو مجھے

ہے مجھے فخر، تمہاری ہے عنایت مجھ پر

ہوں میں مغرور تو مغرور ہی رہنے دو مجھے

ہیں تمہاری ہی عنایات کے مسرور ہوں میں

ہوں میں مسرور تو مسرور ہی رہنے دو مجھے

میری خواہش ہے کہ دنیا میں مِرا نام رہے

ہوں میں منظور تو منظور ہی رہنے دو مجھے


منظور قاضی

No comments:

Post a Comment