Tuesday 3 May 2022

بہت خموش ہیں آنکھیں لب نظر جاتے

بہت خموش ہیں آنکھیں لبِ نظر جاتے

کہ ان دِیوں سے بھی اک شام بات کر جاتے

ہماری سادہ مزاجی میں احتیاط نہ تھی

ذرا سا رنگ چھڑکنا تھا، ہم اُبھر جاتے

زوال ہی کا تماشہ تھے ڈوبتے تو سہی

نشیب ہی کا سماں تھے کہیں اُتر جاتے

تِرے خیال کے ساحل سے ہم اُٹھے ہی نہیں

یہاں پہ شام ہوئی ہی نہیں، کہ گھر جاتے

کوئی چراغ گِرا تھا بڑی بلندی سے

عجیب خوف سا آتا ہے بام پر جاتے

جہاں ملے تھے بچھڑنے سے ایک شب پہلے

اسی مقام پہ ہم دونوں کاش مر جاتے


کمیل شفیق رضوی

No comments:

Post a Comment