Monday, 2 May 2022

سب کے سب کہنے لگے ہیں یہ میری تائید میں

بلاگ کی طرف سے تمام فالورز اور قارئین کو عید مبارک ہو


سب کے سب کہنے لگے ہیں یہ میری تائید میں

عید کی خوشیاں ہیں پوشیدہ تمہاری دید میں

مجھ سے اس طرح تعلق رکھنا اے یارانِ من

جس طرح سے ہے تعلق چاند رات اور عید میں

وقت کم ہے جلدی جلدی کیجئے مطلب کی بات

وقت مت برباد کیجے آپ بھی تمہید میں

جس طرح سے وصل میں ملتے ہیں محبوب و محب

اس طرح سے حرف ملتے ہیں میاں تشدید میں

کیسے کی جاتی ہے اصلاح یہ نہیں معلوم انہیں

عمر جن کی کٹ گئی ہے اے اسد تنقيد میں


اسد ہاشمی

No comments:

Post a Comment