Tuesday, 3 May 2022

ہجر کا چاند مرے دل میں اگایا تو نے

ہجر کا چاند مِرے دل میں اُگایا تُو نے

دشت میں بھیج دیا چھوڑ کے سایہ تو نے

رات بھر کرتی ہیں گلیوں میں ہوائیں ماتم

میری آنکھوں کو عجب خواب دکھایا تو نے

آنکھ دریائے جنوں روکے تو کیسے روکے

آج منہ پھیر لیا کہہ کے پرایا تو نے

تُو مِرے دُکھ کو اگر سمجھے تو کیسے سمجھے

اک بھی خواہش کا جنازہ نہ اُٹھایا تو نے


اقبال طارق

No comments:

Post a Comment