نئے معانی سمجھ آ گئے تھے ڈر کے مجھے
سبھی کو پگڑی کے لالے تھے اور سر کے مجھے
تو خواب توڑ دئیے میرے، خیر اچھا کیا
تمہارا جی تو بھرا ہو گا، خالی کر کے مجھے
کسی نے ساتھ نبھانے سے معذرت کر لی
کسی نے دے دئیے نقشے نئے سفر کے مجھے
یہ لوگ مجھ کو سکھاتے ہیں شعر کیا شئے ہے
یہ لوگ رستے بتاتے ہیں میرے گھر کے مجھے
بس اک نظر سے میں نظروں میں آ گیا احسن
بس ایک شخص نے دیکھا تھا آنکھ بھر کے مجھے
احسن سلیمان
No comments:
Post a Comment