Tuesday 3 May 2022

اے بندگان عالم اپنا خیال رکھنا

 اپنا خیال رکھنا


اے بندگانِ عالم

اپنا خیال رکھنا

ہو رب کی مہر تم پر

ہر وقت لازمی ہے

اپنا خیال رکھنا

گھر سے بلا ضرورت

ہرگز نہ تم نکلنا

ہر سُو ہے بد حواسی

اور یاس کا ہے عالم

کس طرح آج جاں کے

لالے پڑے ہوئے ہیں

کیسی بلا یہ آئی

سارے جہاں کی جس نے

بنیاد ہی ہلا دی

کتنی ہی ہستیوں کو

پامال کر کے چھوڑا

خوش فہمیوں میں رہنے

کا وقت یہ نہیں ہے

دنیا بنانے والا ہم سے ابھی خفا ہے

اب فرض ہو چکا ہے

اس کے حضور جھک کر

اس کو منائیں رو کر

اور اپنے گھر میں رہ کر

اک دوسرے کی خاطر

دل سے دعا کریں ہم

رکھے خدا ہمیشہ

اپنی اماں میں سب کو


سعدیہ صدف

No comments:

Post a Comment