Sunday, 1 May 2022

کبھی تو واپس پلٹ کے دیکھو

 کبھی تو واپس پلٹ کے دیکھو

ہماری پلکوں پہ ٹھہرے آنسو سے حال پوچھو

شبِ الم کی مسافتوں کا

دھواں دھواں دل کی حسرتوں کا

کبھی تو پوچھو کہ کیسے گزرے

وہ سارے پل جب ہماری آنکھیں

خود اپنی نیندوں سے منحرف تھیں

تمہارے خوابوں کی منتظر تھیں

یہ بات سچ ہے کہ دور رہ کر بھی 

ساری سوچیں تمہاری ہستی سے متصل ہیں

تمہارے آنے کی منتظر ہیں

کسی کی افتادِ زندگی کی

تمہیں خبر بھی نہیں ہے لیکن

میں کب سے دستِ خزاں کی زد میں

دہکتے صحرا سی اوڑھنی میں

تمھارے وعدے سمیٹے اب تک

تمہاری باتوں کو سوچتی ہیں

ہزار لوگوں کی بھیڑ میں بھی

تمہارا چہرہ ہی کھوجتی ہوں

یقیں نہ آئے تو آ کے دیکھو

جہاں پہ بچھڑے تھے راستوں میں

وہیں پہ میں آج بھی کھڑی ہوں

جلا کے پلکوں پہ دیپ اب بھی 

وفا کی حرمت بچا رہی ہوں

جو وعدے تم نے بھلا دئیے ہیں

میں تنہا ان کو نبھا رہی ہوں


فوزیہ شیخ

No comments:

Post a Comment