تیری رونی صورت کو پُھلجھڑی بنا دوں گا
زندگی! تُو مل مجھ سے، زندگی بنا دوں گا
تب تجھے یقيں ہو گا ایک معجزه ہے عشق
جب میں تجھ کو چُھو لوں گا اور پری بنا دوں گا
سُن فنا سے ڈرتی ہوئی اے بنفشہ سی لڑکی
تیری ہر ادا کو میں شاعری بنا دوں گا
اپنے جیسا کرنا ہے میں نے ساری دنیا کو
کچھ بُری ہے پہلے سے کچھ بُری بنا دوں گا
احمد عطاءاللہ
No comments:
Post a Comment