لاگ آؤٹ
تمہارے مسلسل آف لائن ہونے پر
میرا لاگ ان رہنا بے کار ہے
میری فیس بک کی دنیا تمہیں سے وابستہ ہے
تم وہ پوسٹ ہو جو کبھی نظر انداز نہیں کی جا سکتی
میں تھک گیا اے جہاں نورد
میں لوگوں کو لائک، کمنٹ دیتے تھک گیا
میں تھک گیا تمہیں خیالی لو ری ایکشن دیتے ہوئے
(میں تمہیں یونہی زندگی بھر لو ری ایکشن دیتا رہوں گا)
تمہیں ایڈ فرینڈ کرتا رہوں گا
اور تم مجھے ان فرینڈ
اور ایک دن
میں ناراضی اختیار کئے بغیر
تمہاری دنیا سے لاگ آؤٹ ہو جاؤں گا
علی اختر
love-reaction
No comments:
Post a Comment