Saturday, 16 July 2022

دل کو دلدار دو محبت میں

دل کو دلدار دو محبت میں

سر کو دستار دو محبت میں

زِندگی جو سنوار دے سب کی

ایسا کردار دو محبت میں

تیغِ ابرو تو ہے تمہارے پاس

زخم ہی چار دو محبت میں

پیار کی حد نہیں ہوا کرتی

زِندگی ہار دو محبت میں

گر محبت خدا سے کرتے ہو

جان بھی وار دو محبت میں

دل میں چاہت کے سلسلے رکھ کر

دوستو! پیار دو محبت میں

جیسا رہوار کربلا میں تھا

ویسا رہوار دو محبت میں

جان گریہ میں ڈال کر حیدر

نفس کو مار دو محبت میں


فرقان حیدر

No comments:

Post a Comment