چمکے ہیں سب کے بخت تِری جلوہ گاہ میں
واں کچھ نہیں تمیز سفید و سیاہ میں
رحمت جھلک رہی ہے غضب کی نگاہ میں
دل پا رہا ہے لذت طاعتِ گناہ میں
ہیں جب تجھی پہ شیخ و برہمن مٹے ہوئے
پھر فرق کیا ہے بت کدہ و خانقاہ میں
پہلے وہی بہشت میں جائے تو لطف ہے
سبقت ہوئی ہے جس کی طرف سے گناہ میں
بندے ہوں تاکہ خلعت رحمت کے مستحق
بھر دی ہے کوٹ کوٹ کے لذت گناہ میں
تاثیر آہ و نالہ تو معلوم ہاں، مگر
دل کا بخار خوب نکلتا ہے آہ میں
مشتاق آئے راہ پہ وہ شوخ یا نہ آئے
اپنی طرف سے فرق نہ آئے نباہ میں
مشتاق دہلوی
منشی بہاری لال
No comments:
Post a Comment