Saturday, 16 July 2022

کنکریٹ کے جنگل میں روئیدگی کا نام نہیں

 کنکریٹ کے جنگل


کنکریٹ کے جنگل میں

روئیدگی کا نام نہیں

درخت سارے کٹ گئے

پرندے اداس ہیں

بجلی کے تاروں پہ گھونسلے بناتے ہیں

اور بچے چاک سے

کٹے درختوں کے

ادھورے سائے کی

مکمل تصویریں بناتے ہیں

اس آس پر

یہ جنگل پھر سے ہرے ہو جائیں گے


سلمیٰ جیلانی 

No comments:

Post a Comment