Monday, 4 July 2022

سازش کس نے گھڑی میں نہیں جانتا

 سازش کس نے گھڑی

بم کس نے پھوڑا

میں نہیں جانتا

میں صرف اتنا جانتا ہوں

اس رات حکمران

سیاستدانوں سے ہمبستر تھے

اور دانشور 

الفاظ کی آبروریزی کر رہے تھے

اس رات مستونگ کے میدان پر

ایک کٹے ہوئے ہاتھ کی انگلی میں

ایک محبت میں پہنائی گئی انگوٹھی

صبح تک روتی رہی

اس انگوٹھی کی کہانی سنو

سوال مت پوچھو

شہداء کی نیند میں

خلل مت ڈالو

انہیں سونے دو 

اور ان کی محبتوں کو رونے دو


اعجاز منگی

No comments:

Post a Comment