Saturday, 16 July 2022

میرے خیال کو نسبت ہوئی مدینے سے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


میرے خیال کو نسبت ہُوئی مدینے سے 

مہک گلاب کی آنے لگی پسینے سے

نبیﷺ کا نام اگر لو تو اس قرینے سے

دعا یہاں سے چلے اور اثر مدینے سے

نبیؐ کے در سے ہی خیراتِ علم ملتی ہے 

یہ رزق ملتا ہے سرکارﷺ کے خزینے سے

ہیں اہلبیتِؑ محمدﷺ مثالِ کشتئ نوح

وہ غرق ہو گا جو ہے دور اس سفینے سے 

سنا ہے آتشِ دوزخ میں ڈوب جاتا ہے 

اُتار دیں جسے آلِؑ نبیﷺ سفینے سے

نبیؐ کی آلؑ سے الفت نہیں تو مر جاؤ

تمہارا مرنا ہی بہتر ہے ایسے جینے سے

نبیؐ کے در کے گداگر رئیس ہیں محسن 

سوال ہی نہیں کرتے کسی کمینے سے 


محسن نقوی

No comments:

Post a Comment