عارفانہ کلام نعتیہ کلام
محبت کا منبع ہے ذات آپﷺ کی
جہاں آپﷺ کا، کائنات آپﷺ کی
محبت سے دل سارے جیتے گئے💖
نصابِ محبت ہے بات آپ ﷺ کی
محبت سے زیر نگیں ساعتیں💖
یہ دن آپؐ کے ہیں یہ رات آپؐ کی
محبت سے دونوں جہاں بھر دئیے
محبت کی قاسم صفات آپﷺ کی
💖سراپا محبت، مجسم کرم💖
محبت ہے ساری حیات آپؐ کی
شاہدہ لطیف
No comments:
Post a Comment