Friday, 1 July 2022

جو ان کی راہگزر کا غبار ہو جائے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


جو انِ کی راہگزر کا غبار ہو جائے

یہ خاکسار بشر تاجدار ہو جائے

سیاہ شب انہیںﷺ دیکھے تو آفتاب بنے

خزاں حضورﷺ کو چھو کر بہار ہو جائے

میرے رسولﷺ کا دل میں خیال آتے ہی

وجود سارا عبادت گزار ہو جائے

لبوں پہ ذکر محمدﷺ اگر رہے طاہر

ہر ایک سانس عبادت شمار ہو جائے


احمد بشیر طاہر

No comments:

Post a Comment