Tuesday, 2 May 2023

خدا کے گھر میں جو پیدا ہوئے تو صرف علی

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت

مدح امیر المومنینؑ مولا علیؑ


خدا کے گھر میں جو پیدا ہوئے تو صرف علیؑ

نبیﷺ کے ہاتھوں پہ گویا ہوئے تو صرف علیؑ

انہی کی طرح سے مولا ہوئے تو صرف علیؑ

جو کفو حضرت زہراؑ ہوئے تو صرف علیؑ

امیر ہو کے زمیں پہ جو محوِ خواب ہوئے

ہوئے جو خواب سے بیدار ابوترابؑ ہوئے


جری ہیں، شیر ہیں، کرّار ہیں، دلاور ہیں

اسد ہیں، ببر ہیں، ضرغام ہیں، غضنفر ہیں

نبیﷺ کی تیغ ہیں، تیغ نبیﷺ کا جوہر ہیں

صنم شکار ، اژدر فگن ہیں، حیدرؑ ہیں

نبیﷺ کے قوت بازو ہیں یہ وغا کے لیے

خدا کا قہر ہیں اعدائے مصطفیٰؐ کے لیے


ساحر لکھنوی

سید قائم مہدی نقوی 

No comments:

Post a Comment