Tuesday, 2 May 2023

دل مضطر کا ہے اصرار بڑی مشکل ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت


دلِ مضطر کا ہے اصرار بڑی مشکل ہے

کیسے ہو درد کا اظہار؟ بڑی مشکل ہے

لاج رکھ لیجیے سرکارﷺ بڑی مشکل ہے

ہے بپا حشر کا بازار بڑی مشکل ہے

کوئی محسن ہے نہ غمخوار بڑی مشکل ہے

ایک سے ایک ہے بیزار بڑی مشکل ہے

کیسے پہنچوں گا میں اس پار بڑی مشکل ہے

موجِ ساحل بھی ہے منجدھار بڑی مشکل ہے

دامنِ عفو ہے درکار بڑی مشکل ہے

اشک بہتے ہیں لگاتار بڑی مشکل ہے

یہ الگ بات اطباء بھی نہ پہچان سکے

میں مدینے کا ہوں بیمار بڑی مشکل ہے

سلکِ گوہر نہیں بنتا ہے یہ موتی آقاﷺ

چشمِ گریاں کا ہر اِک تار بڑی مشکل ہے

میری کشتی کا ہلال آج نگہباں ہے خدا

بادباں کوئی، نہ پتوار بڑی مشکل ہے


ہلال جعفری

No comments:

Post a Comment