Wednesday 17 May 2023

روز کیا خواب کی تعبیر بدل جاتی ہے

 روز کیا خواب کی تعبیر بدل جاتی ہے

ہاتھ اور پاؤں کی زنجیر بدل جاتی ہے

جاں پناہ آپ کی پُر جوش تقاریروں سے

کب مِرے شہر کی تقدیر بدل جاتی ہے

شعر کہنے کی مشقت کو اٹھا لینے سے

لکھی قسمت کی یہ تحریر بدل جاتی ہے

رات خوابوں میں اسی در پہ گزر جاتی ہے

آنکھ کُھلنے پہ یہ جاگیر بدل جاتی ہے

سارا دن گھر کے جھمیلوں میں گزر جاتا ہے

شام کو حالتِ دلگیر بدل جاتی ہے

جانے والے جو چلے جاتے ہیں تنہا کرکے

زندگی جینے کی تدبیر بدل جاتی ہے

اپنی ہستی کو مٹا کر ہی یہ جانا ہے سحر

اپنی ہی ذات کی تفسیر بدل جاتی ہے


تابندہ سحر

No comments:

Post a Comment