Monday, 17 July 2023

عالم کے تاجدار کو میرا سلام ہو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


عالم کے تاجدارؐ کو میرا سلام ہو

محبوبِ کردگار کو میرا سلام ہو

ذی شان و ذی وقار کو میرا سلام ہو

امت کے پاسدار کو میرا سلام ہو

طیبہ کے شہریار کو میرا سلام ہو

میداں کے شہسوار کو میرا سلام ہو

تا حشر شمع بزمِ ہدایت جلا گئے

محرم کو، رازدار کو میرا سلام ہو

نقشِ قدم میں آپؐ کے پلکوں سے چوم لوں 

اس دُرِّ شاہوار کو میرا سلام ہو

بعد از خدا ملا ہے انہیں اختیار سب

ان کے اس اختیار کو میرا سلام ہو

وہ صاحبِ جمال ہے کیا باکمال ہے

دنیا کے گُل عذار کو میرا سلام ہو

والی ہے وہ غلام و غریب و یتیم کا

غمخوار و غمگسار کو میرا سلام ہو

جو آپؐ کے فراق میں جاں سے گزر گیا

اُس جانِ بے قرار کو میرا سلام ہو

شہرِ نبیؐ میں کاش گزر جائے زندگی

انﷺ کے حسیں دیار کو میرا سلام ہو

سر پررہے گا رحمتِ احمدؐ کا سائباں

تاباں و تابدار کو میرا سلام ہو


سیدہ زینب سروری قادری

No comments:

Post a Comment