جو بات بنتی نہیں ہے وہی بنانی ہے
تِرے بغیر ہمیں زندگی بنانی ہے
قیام کرنا ہے ہم نے تمہارے دل میں بھی
تمہارے دل میں بھی اک جھونپڑی بنانی ہے
بنانی اس طرح ہے کوہ قاف کی دنیا
پہاڑ پہلے بنا کر پری بنانی ہے
مکاں بنایا ہے لیکن ابھی بسایا نہیں
اب اس مکان کی دیوار بھی بنانی ہے
میں جو بناؤں بنا کر وہ توڑ دیتا ہوں
نہ جانے چیز مجھے کون سی بنانی ہے
چراغِ جاں کو جلانا ہے، مسکرانا ہے
سیاہ رات ہے، اور روشنی بنانی ہے
نوشیروان عادل
No comments:
Post a Comment