Tuesday, 18 July 2023

محبت کا گر موازنہ کیجے

 محبت کا گر موازنہ کیجے


میری جانِ من میں تمہارے باقی چاہنے والوں جیسا نہیں ہوں

اگر کوئی دوسرا تمہیں بادل لا کر دیتا ہے

تو میں تمہیں بارش پیش کروں گا

اگر وہ تمہیں لالٹین عطا کرتا ہے، تو میں

تمہیں چاند لا کر دوں گا

اگر وہ دے تمہیں ایک شاخ

تو میں تمہیں پیڑ کے پیڑ لا دوں گا

اور اگر کوئی دوسرا تمہیں بحری جہاز لا کر دے

تو میں تمہیں سفر تحفہ کروں گا


شاعری: نزار قبانی

اردو ترجمہ: منو بھائی

No comments:

Post a Comment