گھاس پر بیٹھی اک لڑکی
نے بادل سے پوچھا؛
کیونکر تم نے میرا انتظار نہ کیا
اور بڑے ہو گئے؟
بادل نے اسے کہا؛
میں اس وقت موجود نہ تھا
جب ریشم کی قمیض
دو ننھی ناشپاتیوں پر تنگ ہو گئی تھی
(ان کی یہ بات سن کر)
میں نے سرگوشی میں کہا؛
اگر میں بھی اسی کی طرح
بیس برس کا کمسن ہوتا تو
اس کے ساتھ مل کر
سینڈوچ اور جوس پیتا
اور اسے سکھاتا کہ
دھنک کو کیسے چُھوتے ہیں
محمود درویش
No comments:
Post a Comment