Wednesday, 18 October 2023

اسے تھا دھوپ میں جلنا گوارہ کیوں

 ترجیح


اسے تھا دھوپ میں 

جلنا گوارہ کیوں

کبھی بھی دھیان سے تم نے نہیں سوچا 

نہیں ایسا نہیں تھا وہ 

شجر کے سائے سے محروم تھا یکسر 

بتاؤں میں تمہیں اس نے 

شجر کے سائے سے محروم ہونا کیوں روا سمجھا

شجر کے سائے میں

ہر سُو

تعفن تھا 

غلاظت تھی

تو اس مکروہ سائے سے 

نکل کر دھوپ میں جلنا 

گوارہ کر لیا اس نے


شوکت پردیسی

شوکت عظیم 

No comments:

Post a Comment