Tuesday, 10 October 2023

اک نعت مبارک کا فن پارہ اٹھا لاؤ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اک نعتِ مبارک کا فن پارہ اُٹھا لاؤ

خُوشبو ہو عقیدت کی وہ لالہ اٹھا لاؤ

نشہ ہو عقیدت کا، جذبہ ہو اطاعت کا

خُم خانۂ سیرت سے وہ بادہ اٹھا لاؤ

آ جاؤ اے فنکارو اک نعت کی خواہش ہے

قرطاس میں لے آؤں، تم خامہ اٹھا لے آؤ

اب تک میری بستی کی گلیوں میں اندھیرا ہے

میں چاند اٹھا لاؤں، تم تارا اٹھا لاؤ

ہم شہرِ مدینہ کے مجروح مسافر ہیں

میں آبلہ پا آؤں، تم جادہ اٹھا لاؤں

ہر لے میں جادو ہو ہر شعر میں خُوشبو ہو

نعت اپنی عزیز! اب کے اک تازہ اٹھا لاؤ


عزیز بلگامی

No comments:

Post a Comment