Tuesday, 17 October 2023

دل محبت کی تسبیح پڑھتا ہے

 میری محبت

تم ایک ملکہ ہو

اور خوبصورتی تمہارے تخت کی زینت ہے

جب جب تم  قدم بڑھاتی ہو

تمہاری  بھلائی کے لیے زمین بچھی چلی جاتی ہے 

اور آسمان اپنے ستاروں کے ساتھ تم پر مسکراتا ہے

اے میری دلکش عورت

 نسائیت تمہارے بالوں میں بند ہے

اور تم کیا ہو؟

ایک روح جو مجھے مکمل کرتی ہے

مجھے خوبصورت بناتی ہے اور مجھے زندگی بخشتی ہے

میں تم سے پیار کرتا ہوں

اے شام کے صفحوں میں محبت کے ترانے

آسمان کے گال پر خوشی کی مسکراہٹ

تیرے حُسن کے حرم میں آرزوئیں سجدہ کرتی ہیں

دل محبت کی تسبیح پڑھتا ہے

میں تب تک تمہیں گلے لگاؤں گا جب تک میں بھول نہ جاؤں 

جو ہم میں ہے میں 

بادل کی طرح تم میری زمین پر چھائی ہوئی تھی

اور آج سورج نے میرے افق کے ساتھ گڑبڑ کر دی ہے

تیرے بعد میری کوئی جہت نہیں

میں تمہاری کال کا بے تابی سے انتظار کر رہا ہوں


عمران عباس

No comments:

Post a Comment