Tuesday, 17 October 2023

شامل ہو تم سانسوں میں مہکو دن اور راتوں میں

 شامل ہو تم سانسوں میں

مہکو دن اور راتوں میں

عکس تمہارا دِکھتا ہے

نظموں میں اور غزلوں میں

اب وہ تیرے حصے کا

بانٹوں پیار پرندوں میں

منظر میں سب سُوکھے ہیں

سبزہ بانٹوں پودوں میں

عشق لڑائے بیٹھی ہو

رہتی ہو گُم سوچوں میں


خبیب کنجاہی

No comments:

Post a Comment