عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ہوا ہے مدِّ بسم اللہ غازہ تیری وحدت کا
بنا کیا خوب طغریٰ ہے یہ منشورِ سعادت کا
ہوئی ہے آیتِ الحمد سے رحمت تِری ظاہر
نہیں ہے اب تِرے بندوں کو کچھ کھٹکا قیامت کا
رسولِ ہاشمیﷺ جلوہ ہے تیرے نورِ اقدس کا
سہارا عاصیوں کو ہو گیا ان کی شفاعت کا
نہیں ہے نامۂ اعمال کی پرواہ مجھے کوئی
مجھے ہے آسرا اس حامئ دِیں کی حمایت کا
راضیہ جمیلہ خاتون
No comments:
Post a Comment