Thursday, 12 October 2023

طیبہ کی رہگزر نہیں روضے پہ حاضری نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


طیبہ کی رہگزر نہیں روضے پہ حاضری نہیں

زندہ تو ہوں یہاں، مگر زندگی زندگی نہیں

چاند ہی اور تھا وہاں، گنبدِ سبز کے قریب

چاند تو ہے یہاں بھی اک، چاندنی چاندنی نہیں

طیبہ میں تھا تو تارِ دل، رہتا تھا مُرتعش سدا

قریۂ جاں میں اب مگر کوئی ہما ہمی نہیں

روضے کا نقطۂ کلس، مرکزِ کیفِ عاشقاں

وہ جو نہیں ہے سامنے، کوئی خُوشی خُوشی نہیں

دیکھ سنبھل کے چل یہاں، یہ ہے پِھسلواں راستہ

کون تُجھے اُٹھائے گا، طیبہ کی یہ گلی نہیں


لالۂ صحرائی

چوہدری محمد صادق

No comments:

Post a Comment