Sunday, 12 November 2023

مدینے کو جائیں یہ جی چاہتا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مدینے کو جائیں یہ جی چاہتا ہے

مقدر بنائیں یہ جی چاہتا ہے

مدینے کے آقاؐ دو عالم کے مولاؐ

تِرےؐ پاس آئیں یہ جی چاہتا ہے​

محمدﷺ کی باتیں محمدﷺ کی سیرت

سُنیں اور سُنائیں یہ جی چاہتا ہے

درِ پاکؐ کے سامنے دل کو تھامے

کریں ہم دُعائیں یہ جی چاہتا ہے​

دلوں سے جو نکلیں دیارِ نبیؐ میں

سُنیں وہ صدائیں یہ جی چاہتا ہے

پہنچ جائیں بہزاد جب ہم مدینے​

تو خود کو نہ پائیں یہ جی چاہتا ہے


بہزاد لکھنوی

No comments:

Post a Comment