Monday, 11 December 2023

پیار کا حق ادا نہیں کرتے

 پیار کا حق ادا نہیں کرتے

حُسن والے وفا نہیں کرتے

کس طرح ان کو کوئی سمجھائے

یہ کسی کی سُنا نہیں کرتے

ان سے دھوکہ نہ کھائیو صاحب

یہ کسی کے ہُوا نہیں کرتے

جو بھی زُلفوں میں قید ہو جائے

اُس کو پھر یہ رہا نہیں کرتے

ان کی آنکھوں کا جو نشہ کر لیں

پھر وہ کوئی نشہ نہیں کرتے

حُسن والوں کو جانتے ہیں ہم

یہ کسی کا بھلا نہیں کرتے

ان سے رونق ہے کائنات میں شان

ان کو ایسے کہا نہیں کرتے


ذیشان لاشاری

No comments:

Post a Comment