فلمی گیت
روتے ہوئے آتے ہیں سب، ہنستا ہوا جو جائے گا
وہ مقدر کا سکندر، جانِ من! کہلائے گا
وہ سکندر کیا تھا جس نے ظُلم سے جیتا جہاں
پیار سے جیتے دلوں کو، وہ جُھکا دے آسماں
جو ستاروں پر کہانی پیار کی لکھ جائے گا
وہ مقدر کا سکندر، جانِ من! کہلائے گا
زندگی تو بے وفا ہے، ایک دن ٹُھکرائے گی
موت محبوبہ ہے اپنے ساتھ لے کر جائے گی
مر کے جینے کی ادا جو دنیا کو سکھلائے گا
وہ مقدر کا سکندر، جانِ من! کہلائے گا
ہم نے مانا یہ زمانہ درد کی جاگیر ہے
ہر قدم پہ آنسوؤں کی اک نئی زنجیر ہے
سازِ غم پر جو خوشی کے گیت گانا جائے گا
وہ مقدر کا سکندر، جانِ من! کہلائے گا
روتے ہوئے آتے ہیں سب، ہنستا ہوا جو جائے گا
وہ مقدر کا سکندر، جانِ من! کہلائے گا
انجان
No comments:
Post a Comment