Monday, 11 December 2023

اک نظر اے خدا کب ملے گی اماں

سُن سکو تو سُنو


سن سکو تو سنو

بات جو سچ ہے تم برملا اب کہو

سن سکو وہ صدا، تو سنو

اُٹھ رہی پاس سے

جس میں اک آس ہے

دیکھتا ہے خُدا

خلق کا سلسلہ

درد میں کون ہے؟

علم کس نے کیا؟

وه کلی روندی

شاخ سے توڑ دی

پھر زمیں کرب سے کانپ دی

آسماں رو پڑا 

زندگی ہے خفا 

اک نظر اے خدا

کب ملے گی اماں

ہے تِرا آسرا


رابعہ سرفراز

No comments:

Post a Comment