تیرے عشّاق نے ہر موڑ پہ ٹُھکرائی ہے
عقل وہ بھیک ہے جو دُنیا اُٹھا لائی ہے
پُھوٹ جائیں مِری آنکھیں یہی دن دیکھنے تھے
تیری تصویر کسی غیر نے دِکھلائی ہے
کتنی مل جائے کسے کچھ بھی نہیں کہہ سکتے
حسبِ توفیق تِرے عشق میں رُسوائی ہے
ایسی حالت تو سرِ حشر نظر آنی تھی
جو تِرے سایۂ دیوار نظر آئی ہے
ہم سے بھی پھیر نظر ہم کو بھی رُسوا فرما
ہم نے نقصان اُٹھانے کی قسم کھائی ہے
ابنِ جاوید نے بس غم نہیں پایا ہے تِرا
ابنِ جاوید نے حصے کی خُوشی پائی ہے
شاداب جاوید
No comments:
Post a Comment