عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سیرت نبی کی، ذکرِ نبیﷺ جانِ نعت ہے
میں نعت گو ہوں، مجھ پہ یہ احسانِ نعت ہے
آدابِ نعت گوئی قلم کو سکھائیے
اور یہ خیال رکھیے، یہ میدانِ نعت ہے
اذہان جن کے مہکے عقیدت کے نُور سے
حاصل انہی کو ہو سکا وِجدانِ نعت ہے
اصنافِ شعر جتنی ہیں، اپنی جگہ مگر
ہر ایک صِنفِ شعر تو قُربانِ نعت ہے
لفظوں کے جوڑ توڑ سے نِسبت نہیں اِسے
عشقِ رسولﷺ ہی سے تو پہچانِ نعت ہے
اے کاش میری نعت سے خوش ہو کے ایک دن
کہہ دیں یہ خود نبیﷺ کہ تو خاقانِ نعت ہے
عاقب نے جس کا نام رکھا خامۂ سجدہ ریز
باعث نِجات کا مِرا دِیوانِ نعت ہے
حسنین عاقب
No comments:
Post a Comment