عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
وہ پہلے پہل تو سب کو قمر دِکھائی دئیے
گُزرتے وقت کو لیکن سحر دکھائی دئیے
نبیﷺ کی پُھونک نے شعلہ بنا دیا ان کو
غلاظتوں کو جلاتے شرر دکھائی دئیے
مقام کیسا نبیﷺ کو خدا نے بخشا ہے
"خدا کے بعد ہر اک اوج پر دکھائی دئیے"
اُحد سے لوٹ رہے تھے عدُو سنبھلنے لگا
وہ کُفر توڑنے والے، نڈر دکھائی دئیے
شروع میں بھی وہ باطل کو روند کر رکھتے
کبھی نہ کُفر کے زیرِ اثر دکھائی دئیے
تمام عُمر وہ جامد نہیں ہوئے احسن
تمام عُمر وہ گرمِ سفر دکھائی دئیے
احسن خلیل
No comments:
Post a Comment