عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سُنتؐ کا تِرے رُخ پہ اگر نُور نہیں ہے
محبوبﷺ کو یہ عاشقی منظور نہیں ہے
کس منہ سے کرتا ہے دعوئ غلامی
آقاﷺ کی محبت سے جو مجبور نہیں ہے
باطن میں نہیں پائے گا تو عشق کی رونق
ظاہر تیرا سُنتؐ سے جو معمور نہیں ہے
تُو خوش نہیں کرتا ہے جو سرکارؐ کے دل کو
جب ہی تو تیرا قلب بھی مسرور نہیں ہے
غفّار کو ناراض جو کرتا ہے مُسلسل
ہے اس کی علامت کہ وہ مغفور نہیں ہے
محفوظ وہ عصیاں سے بھلا کیسے رہے گا
جو جائے معاصی ہی سے مفرور نہیں ہے
اثر جونپوری
شاہین اقبال اثر
No comments:
Post a Comment