عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جب دل سے مُنسلک ہے جو پیمانِ نعت ہے
"ہر شعبۂ حیات میں امکانِ نعت ہے"
سُنت کے راستے پہ ہوں اوڑھے ہوئے درودؐ
سب کچھ تو ہے نصیب جو سامانِ نعت ہے
ہر سانس میں ہے عشقِ نبیﷺ بولتا ہُوا
طیبہ کی سرزمین یہ فیضانِ نعت ہے
ٹُکڑا جو ایک خُلد کا شہرِ نبیﷺ میں ہے
تکمیل اس کی ہو وہیں ارمانِ نعت ہے
کیا وصف ہے کہ جس کو عبادت بھی کہہ سکیں
قربان ہے یہ دل مِرا قربانِ نعت ہے
سیرت کی خُوشبوئیں یا مہکتا درودِ پاکﷺ
چھوٹا سا میرا گھر بھی گُلستانِ نعت ہے
ایمان کو کِیا ہے مُکمل اسی کے ساتھ
عشقِ نبی کریمﷺ ہی تو جانِ نعت ہے
ہے وہ امیر، وارثِ حُبِ نبیﷺ ہے جو
خُوش بخت ہے وہی جسے عرفانِ نعت ہے
لفظوں کا انتخاب عقیدت کا عکس ہو
مضمون وہ چُنوں کہ جو شایانِ نعت ہے
نورین طلعت عروبہ
No comments:
Post a Comment