Sunday, 10 December 2023

میں توبہ توڑ دیتا ہوں مرے آقا ندامت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میں توبہ توڑ دیتا ہوں مِرے آقاﷺ! نِدامت ہے

مجھے اس حال میں ہے تو بس اُمیدِ شفاعت ہے

گُناہوں نے مِرے دل کی نگاہیں اندھی کر دی ہیں

گُنہگاروں کی قسمت میں کہاں انؐ کی زیارت ہے

رسولِ پاکﷺ راضی تو خدا کی ذات بھی راضی

رضائے ساقئ کوثر بھی کتنی بیش قیمت ہے

انہیں جُھٹلانے والے بھی انہیں کاذب نہیں کہتے

بڑی مشہور دُنیا میں محمدﷺ کی صداقت ہے

مُنافق رُوح خُوش ہوتی ہے موسیقی کو سُن سُن کر

مقالِ افصح و ابلغ ہی رُوحوں کی ضرورت ہے

وہ حاکم ہیں رعایا میں مگر  گُھل مِل کے رہتے ہیں

مُسافر ہے تذبذب میں، یہاں کس کی حکومت ہے

مبارک ہے تخیّل کا ہرّی گلیوں میں کھو جانا

خیالِ شافعِ محشرﷺ خیالوں کی عبادت ہے


احسن خلیل

No comments:

Post a Comment