Saturday, 2 December 2023

کتنا ہے گرم جھوٹ کا بازار دیکھنا

 کتنا ہے گرم جُھوٹ کا بازار دیکھنا

ملتا نہیں ہے سچ کا طلبگار دیکھنا

تنویرِ بے زبان کا اظہار دیکھنا

لفظوں کی آگ سے جلے اشجار دیکھنا

ہے دُھوم میرے شہر میں ایماں فروش کی

سب اہلِ حق ہیں اس کے گرفتار دیکھنا

کیا جانیے شگون یہ اچھا ہے یا بُرا

وہ چاند دیکھ کر تِرا تلوار دیکھنا

امن و اماں نہیں ہے مِرے یار کیا کروں

میں سوچتا ہوں چھوڑ دوں اخبار دیکھنا

کیسے کروں صحیفہ مرتب حیات کا

ظالم بنے ہوئے ہیں قلمکار دیکھنا

جس کو بنانے عمر کا حصہ گُزر گیا

وہ گِر گئی خلوص کی دیوار دیکھنا


تنویر واحدی

No comments:

Post a Comment