تشنگی رُوح میں گُھل جائے تو جِینا کیسا
پیاس ہونٹوں سے بچھڑ جائے تو پینا کیسا
جذب جو کر نہ سکیں اشک وہ آنکھیں بے کار
کثرتِ غم جو نہ سہہ پائے وہ سینہ کیسا
ہاتھ ہیں صاف تو گردن ہے خمیدہ کیوں کر
دل ہے بے داغ تو ماتھے پہ پسینہ کیسا
وقت پر کر نہ سکے فیصلہ دانا وہ نہیں
دیکھ کر جو نہ سمجھ پائے وہ بینا کیسا
جس کی آنکھوں میں محبت ہی محبت ہو ندیم
اس کے دل میں ہو کسی کے لیے کینہ کیسا
ضیا ندیم
حسین مجتبی زیدی
No comments:
Post a Comment