عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
محمدﷺ مصطفیٰؐ اب در پہ آنے کی اجازت دیں
مجھے مکے مدینے آنے جانے کی اجازت دیں
یہ دل بیمار ہے میرا، نہ جانے پیار کا مطلب
خدا را! حالِ دل مجھ کو سُنانے کی اجازت دیں
میری تقدیر میں لکھیں شفاعت حشر کے دن کی
مجھے بِگڑے مقدر آزمانے کی اجازت دیں
میں عاصی ہوں مجھے اپنی محبت سے جِلا بخشیں
مجھے صلِ علیٰﷺ لکھنے لکھانے کی اجازت دیں
نہ سمجھا عِشق کا مطلب، نہ جانی شِرک کی تشریح
مجھے اپنے کرم سے سب بتانے کی اجازت دیں
مجھے اخلاص کی دولت ذرا سی اب عطا کر دیں
کہ خواہش کے ہیں بُت جتنے گِرانے کی اجازت دیں
کہاں ہے مہر! اس قابل کہ جانے نعت کا مطلب
درودِ مصطفیٰﷺ پڑھنے پڑھانے کی اجازت دیں
کرنل خالد مہر
No comments:
Post a Comment