Monday, 11 December 2023

کئی پرفیوم ہم نے آزما کے جسم پر دیکھے

 کئی پرفیوم ہم نے آزما کے جسم پر دیکھے

مگر کچّے گھروں کو لیپنے کے بعد جو خُوشبو بکھرتی ہے

اسی مٹی کی خُوشبو تو کہیں جانے نہیں دیتی

کبھی تم گاؤں آؤ نا

تو پھر گارا بنائیں گے

بڑی اماں کے کمرے کو دوبارہ لیپ کے خُوشبو بکھیریں گے

مگر تم کیسے آؤ گے؟

تمہیں تو گاؤں کا اب راستہ بھی یاد کب ہو گا؟


افضل عاجز

افضل داد 

No comments:

Post a Comment