Saturday, 2 December 2023

محبت مر نہیں سکتی

 محبت خشک پتوں کی مانند

کبھی یہ جھڑ نہیں سکتی

محبت مر نہیں سکتی

محبت نام ہے رب کا

کہ جس میں یہ عکس ہوتا ہے

نایاب وہ شخص ہوتا ہے

محبت سجدۂ تلاوت بھی

ہے وحدت بھی عبادت بھی

طہارت بھی شہادت بھی

محبت تو بس ایسی ہے

بے آب صحراؤں میں

ابرِ رحمت کے جیسی ہے

محبت سنگین راتوں میں

بڑی غمگین ساعتوں میں

اک رنگین سویرا ہے

منوّر توحید ضیا کی مانند

کبھی یہ بجھ نہیں سکتی



نیناں غزل

No comments:

Post a Comment