عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جو بھى اُنؐ کا غلام ہو جائے
واجبُ الاِحترام ہو جائے
جو بھی جُھک جائے اُنؐ کى چوکھٹ پر
وہى عالى مُقام ہو جائے
کوثر و سلسبیل کے مالک
بھیک میں ایک جام ہو جائے
اِسى نِسبت کے سب کرِشمے ہیں
خاص ہو جائے، عام ہو جائے
آج دل ہے بہت اُداس صہیب
ذِکرِ خیر الانامﷺ ہو جائے
محمد عدنان صہیب
No comments:
Post a Comment