Tuesday, 12 December 2023

رسم وفا کو ہم نے بھی رسوا نہیں کیا

 رسم وفا کو ہم نے بھی رُسوا نہیں کیا

ہر اک سِتم کو سہ لیا شکوہ نہیں کِیا

کہتے ہیں اس جہان میں بیمارِ عِشق کو

اب تک کسی طبِیب نے اچھا نہیں کِیا

سمجھا گیا تھا جس کو محلے میں پارسا

موقع مِلا تو اس نے بھی کیا کیا نہیں کِیا

پھر یاد آ رہی ہے وہی ملتجی نگاہ

اور اشک جس کا راز میں سمجھا نہیں کِیا

واعظ کو مے کدے میں تھا اک بار لے گیا

پھر اس کے بعد مجھ سے وہ اُلجھا نہیں کِیا


ذیشان لاشاری

No comments:

Post a Comment