جو دُکھی کو دُکھی سمجھتے ہیں
ہم انہیں آدمی سمجھتے ہیں
حق کو تسلیم کر کے ساتھ نہ دے
ہم اسے بُز دلی سمجھتے ہیں
پیار اخلاص کو محبت کو
لوگ سوداگری سمجھتے ہیں
ہم ہیں وابستۂ حبیبﷺ خدا
اس کو خُوش قسمتی سمجھتے ہیں
کامیابی انہیں کو ملتی ہے
وہ جو اپنی کمی سمجھتے ہیں
حوصلہ مند ہیں صدا! وہ لوگ
جو غموں کو خُوشی سمجھتے ہیں
صدا نیوتنوی
No comments:
Post a Comment